سوات، سوات میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں اپنے عروج پہنچ گئی، گلی گلی محلے اور شہر بھر سے ہزاروں امیدوار میدان میں اگئے ، کس کو ووٹ دیں عوام چکرا کر رہ گئے ، تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ہر محلے اور گلی سے کو ئی نہ کوئی امیدوار کھڑا ہے، جبکہ ایک گلی سے دو سے تین امیدوار بھی قسمت ازمائی کررہے ہیں، جس سے ووٹ دینے والے عوام کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عوام سوچ بچار کرتے ہوئے تھک گئے ہیں کہ کس امیدوار کو اپنا ووٹ دیں ، ہر وقت کوئی نہ کوئی امیدوار دروازے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہا ہے، جس سے عوام چکرا کر رہ گئے ہیں اور اب دعا کررہے ہیں کہ اللہ جلدی سے تیس مئی کا دن لائے تاکہ اپنے گھر بار کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرے ۔
822 total views, no views today
Comments


