سوات, ڈپٹی کمشنر سوات کابلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرنے کی ہدایات ۔ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرنینگ آفیسر سوات محمو داسلم وزیرنے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام اُمیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے اپنے دائرہ کار کے حدود میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طرف سے شائع شدہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔ تاکہ انتخابات کا عمل خوش اسلوبی، پُر امن اور شفاف طریقے سے انجام پائے۔
ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرنینگ آفیسرسوات نے ضلع بھر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پیشگی اجازت کے بغیر ہر قسم کے عوامی اجتماعات پربھی دفعہ144 Cr.PC کے تحت مکمل پابندی عائید کردی ہے۔ اس حکم کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188-PPC کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
348 total views, no views today


