کبل، تھانہ کبل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے دی پی او سلیم مروت نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام امیدواران ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ جھگڑوں اور انتخابی پوسٹرز کو نقصان سے پرہیز کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں تاکہ پر امن انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں دہشت گردوں کی نشاندہی اور اور رونما ہونے والے واقعات کے روک تھام کے لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے کیونکہ صحت مند افراد کے بدولت پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے انہوں نے واضح کیا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں اگر کسی کو پولیس کے حوالے سے کوئی شکایات ہوں تو براہ راست ڈی پی او آفس سے رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو اس موقع پر عمائدین علاقہ خلیل خان،خورشید کاکاجی،ابراہیم دیولئی،وکیل احمد کانجو،آفرین خان،عبدالسلام،نیاز احمد،رسول خان،اور دیگر نے پولیس کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ اور امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ سوات کے عوام نے علاقے کے تحفظ کے لئے لازاول قربانیاں دی ہیں جبکہ مستقبل میں بھی کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے کبل پولیس اسٹیشن میں کھلے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ں کہ ریاست میں کو امن کا گہوارہ بنا نا عوام اور پولیس کی ذمہ داری ہے،عوام الیکشن میں اپنا رائے حق کا استعمال کریں،لیکن کسی قسم کی انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے،عوام کے تعاؤن سے ٹارگٹڈ کلروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن میں تیزی لائی ہے،عوام بلا خوف وخطر پولیس کیساتھ تعاؤن کریں،پولیس کے بھی جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ بھی پورا کرنے میں کرا دار ادا کرے،ہم کسی بھی صورت میں حالات کو خراب نہیں ہو نے دینگے،علاقہ کے مشران اور نوجوانان پولیس کیساتھ تعاؤن کریں،جہاں بھی پولیس کی تعاؤن نہیں مل رہی تو میرے افس میں مجھے بتادیں،کارروائی میں کرونگااپ لوگ تسلی بخش ہونگے،اور ائیندہ ایسے مشکلات اپ لوگوں کو پیش نہیں آئینگے،ہم سوات کو 2007سے پہلے کیسے خوبصورت بنانا چاہتے ہیں،کہ یہاں کے پر پرامن ماحول ہوں،سیاحوں دھڑا دھڑ رش ہوں،کاروباری مراکزوں میں اضافہ ہو،سیا حتی مقامات پر سیاحوں کا رش ہو،اور یہاں کے غیور عوام کے چہروں پر رونق ہوں، اس موقع پر تحصیل کبل کے علاقہ کے مشران،خلیل خان،ابرا ہیم دیولئی،کر یم الہادی،نیاز احمد،افرین خان،امجد علی ودیگر نے پولیس جوانوں کے کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پولیس عوام کیساتھ ہر وقت تعاؤن جاری رکھینگے،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے تھانہ کبل،تھانہ شاہ ڈھیرئی،تھانہ کانجو میں ریکارڈ چیک کی اور پولیس کو ہدایت دی کہ عوام کیساتھ اپنا تعاؤن جاری رکھئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
778 total views, no views today


