مینگورہ، گل کدہ کے عوام نے صحافی رشید اقبال اور ریاض خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ، گذشتہ شب گلکدنمبر 1 میں یونین کونسل گل کدہ کے عمائدین کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، جلسے میں حاجی فضل سبحان عرف پہلوان خان ،حاجی فضل مولا ، امیر سلطان کاکا ، محمد نظر روردا ، اکبر خان ، رحمت اللہ ، فضل الرحمن اور نظر کے علاوہ گل کدہ نمبر 1-2-3 پانڑ خواجہ آباد ، شریف آباد ، شہاب نگر ، واپڈا کالونی ، ویٹرنری کالونی ، اللہ اکبر مسجد کالونی ، خائستہ کورونہ ، کوہسار کالونی کے ہزاروں عوام نے شرکت کی ، اس موقع پر مزدور کسان کونسل کے امیدوار حاجی شیر محمد خان ، جنرل کونسل نشست کے امیدوار تاج خان ، جنرل نشست کے امیدوار جمروز خان اور یوتھ کونسلر کے امیدوار عباس خان بھی موجود تھے ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل مولا اور امیر سلطان کاکا نے کہا کہ رشیداقبال اور ریاض خان اس سے پہلے بھی حلقے سے منتخب ہوکر بیش بہا ء طرقیاتی کام کئے ہیں اور ہر موقع پر عوام کے ساتھ رہے ہیں ، اس موقع پررشید اقبال اور ریاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہجوم جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کا ہم پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے کہا کہ اپنے دورے نظامت میں عوام کے محرومیوں کے ازالوں کیلئے جدوجہد کی ہے اور انشاء اللہ اپ لوگوں کے تعاؤن سے 30 مئی کو منتخب ہوکر یونین کونسل میں طرقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، انہوں نے کہا کہ طرقیاتی کاموں صلاح مشوروں کیلئے محلوں کے سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیگی ، تاکہ عوام اپنے مسائل اپنے مرضی سے حل کرسکے ،اس موقع مزدور کسان کونسلرکے امیدوار حاجی شیر محمد خان ، جنرل نشست کے امیدوار تاج خان اور ویلج کونسل پانڑ کے جنرل نشست کے امیدوار عبدالوہاب خان نے نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض گلفا م خان نے ادا کی۔
678 total views, no views today


