بریکوٹ، 30مئی کو عوا م نے لالٹین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہم عوام کے سامنے سر اُٹھا کر جائینگے یوسی بریکوٹ اور پارڑی میں جیت اے این پی کی ہوگی عوام خود فیصلہ کریں کہ انکے مشکلات میں کو ن لا سکتے ہیں ہمارے دور حکومت میں ہم نے صوبے میں تعلیمی انقلا ب برپا کیا ‘ بریکوٹ میں گریڈ سٹیشن ،نادرا افس اور TMAافس بنا کر عوام کے دیرینہ مطالبات پور ا کئیں ہیں آج دو سال میں 5کلومیٹر روڈ نہ بنا سکا ‘ عوامی مسائل مزید بڑھ گئے ‘ ان خیالات کا اظہار یوسی بریکوٹ سے تحصیل کونسل کے امیدوارفضل اکبر خان ،ناصر خان ،پرویز خان ،بالی خان اور دیگر نے ناٹ میرہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام میں اب شعور پیدا ہو چکا ہے 30تاریخ کو لالٹین پر مہر لگا کر قومی فریضہ پورا کرینگے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے لئے ایسے امیدواروں کا چناؤ کریں جو کہ اصل میں اس قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں اج جتنے بھی امیدوار میدان میں ہیں یہ تمام اپکے سامنے ہیں اگر یہ لوگ ہم سے بہتر خدمت کرسکتے ہیں تو انکو ووٹ دیں اگر ایسا نہیں ہے اور ہر دور میں ہمارے کارکنوں اور لیڈران نے علاقے کی خدمت کی ہے تو پھر ووٹ ہمارا حق ہے اور 30تاریخ کو اپ سب کو لالٹین پر مہر لگا نا ہے آج ہم بڑی فخرسے کہتے ہیں کہ ہم نے بریکوٹ تحصیل میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کی ہے ،علاقے میں گریڈ سٹیشن ‘ نادرا فس،TMAاور سب سے بڑھ کر سوئی گیس کا بڑا منصوبہ جو کہ 38کروڑ روپے ہم نے علاقے کے لئے منظور کروایا ہے یوسی پارڑی اور یوسی بریکوٹ میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی یہ عوام نے فیصلہ دیدیا ہے اور انشاء اللہ یہ 30مئی کو ثابت ہوگا اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے فضل اکبر ،عمر علی شاہ ناصر خان ،رضا خان کی حمایت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم 30تاریخ کو دونوں یوسیز میں اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرینگے ۔
566 total views, no views today


