بریکوٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت العلماء اسلام کا مشترکہ بریکوٹ بازار میں سینکڑوں کارکنوں کا مارچ اور کار ریلی،بعد میں فضل آباد میں جلسہ عام کا انعقاد،جلسے عام سے دونوں پارٹیوں کے قائدین پی ایم ایل (ن) کے تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان بدا،جمعیت العلماء اسلام کا سابق ایم پی اے نظام الدین ،ضلعی کونسل بریکوٹ وارڈ سے امیدوار عجب خان ،تحصیل کونسل امیدوار شاہی نواب باچہ ،تاج محمدخان ،بخت علی خان ،اختربلنداور دیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے کے نعرے لگا رہی ہیں مگر اس کا ایم این اے مراد سعید خود ڈگری سیکنڈل میں ملوث ہو چکا ہے ۔اس کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ۔سوات این اے 1پر ضمنی الیکشن ہونے والا ہے عوام اپنے آپ کو تیار رکھیں کیونکہ تبدیلی کے نام پر عوام سے مذید دھوکہ نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل اور جمعیت العلماء اسلام کے نامزد امیدواران کرپشن سے پا ک ہیں اور اگر ان پر ایک روپے کا کرپشن بھی ثابت ہو گیا تو سیاست کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔ہم نے بریکوٹ کی نہیں بلکہ تحصیل بریکوٹ کی خدمت کی ہے اور یہ خدمت الیکشن تک محدود نہیں بلکہ سالوں سے کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم الیکشن جیتے ہیں یا ہارتے ہیں اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے ۔ہمیں امید ہے کہ علاقے میں کرپشن کے خلاف اور انصاف کا ساتھ دینے میں 30مئی کو عوام ہمارے حق میں فیصلہ کریں گے ۔
624 total views, no views today


