مینگورہ،پاک فوج زلزال رجمنٹ کے کرنل حمید بشیر نے کہاہے کہ کھیل کھود سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں ،سوات میں کھیلوں کے میدان اباد کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہاں پر امن وامان کی صورت حال بہتر ہیں اور یہاں کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل مٹہ کے علاقہ شکر درہ میں ملک مظفر علی خان شہید فٹ بال ٹورنمنٹ کے اختتامی میچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ مشران کے علاوہ ڈی ایس پی مٹہ ظفر خان ،ایس ار ایس پی کے کوارڈینیٹر واجد خان ،پراجیکٹ منیجر اختر علی خان ،ایچ ار ڈی او بہادر علی خان اور لفٹنٹ سلمان بھی موجود تھے کرنل حمید بشیر نے کہاکہ قیام امن کے بعد پاک ارمی کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہیں انہوں نے کہاکہ شکردرہ گراؤنڈ پاک ارمی کے جانب سے اس سلسلے میں علاقے کے نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے جس پر مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دلا یا کہ پاک فوج کا تعاون ہمیشہ اپ لوگوں کے ساتھ رہیگا تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی کرنل حمید بشیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے یاد رہے کہ اس ٹورنمنٹ میں کل 32ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 31میچز کھیلے گئے فائنل میں مٹہ اور غوریجہ کی ٹیمیں مدمقابل رہی جس میں مٹہ کے ٹیم نے تین گول کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔
672 total views, no views today


