سوات،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے غالیگے پولیس اسٹیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ں کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کیجائیگی،اگر کسی نے بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو انجام برا ہوگا،ہم سوات کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں،اور پر امن ماحول میں الیکشن کروانا چاہتے ہیں،اسلحہ کے نمائش پر مکمل پابندی ہے،ایسا نہ ہوں کہ لاء اینڈ آرڈر کا مسلہ پیش آئے، پاکستان کے تاریخ میں پہلے دفعہ امن کے قیام میں سوات عوام نے بے تحاشہ قربانی د ی ،سوات کے دھرتی پر لگے ہوئے آگ کو سوات کے عوام ،پولیس،سیکیورٹی فورسز،اور انٹلی جینٹس اداروں نے بجھا دیا،امن کے لئے سوات کے عوام نے جنت نظیر وادی کو چھوڑ کر شدید گرمی میں مردان ،پشاور ،چارسدہ اور دیگر مضافات میں کئی ماہ کا قیام کیا،شدید گرمی میں سوات کے عوام نے جو تکالیف برداشت کی وہ سب کو معلوم ہے ،دنیا کو مثال ثابت ہو چکاہے ،کہ سوات کے عوام نے امن کے بحال میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہاں کہ وزیر ستان کے عوام نے امن کے بحالی کیلئے اپنے ابائی گاؤں کوچھوڑ کر کئی ماہ کیلئے متاثرین ہوگئے ،جسکے بدولت وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب اپریشن ہوا،اور اب وزیرستان کے لوگ خوشی سے واپس لوٹ رہے ہیں ،انہوں نے کہاں کہ عوام الیکشن میں اپنا رائے کا استعمال کریں ،لیکن کسی قسم کی انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ،عوام کے تعاؤن سے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن میں تیزی لائے ہیں ،عوام بلا خوف وخطر پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ،پولیس کے بھی جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ بھی پورا کرنے میں کرا دار ادا کررہی ہیں ،ہم کسی بھی صورت میں حالات کو خراب نہیں ہو نے دینگے ،علاقہ کے مشران اور نوجوانان پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ،جہاں بھی پولیس کی تعاؤن نہیں مل رہی تو میرے افس میں مجھے بتادیں ،کارروائی میں کرونگااپ لوگ تسلی بخش ہونگے اس موقع پر علاقہ کے مشران نے ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کو تحصیل بریکوٹ کے مسائیل سے اگاہ کیا،ڈی پی او سوات نے مسائیل کی حل کیلئے فی الفور حل کرنے کے یقین دہانی کرائی، اس موقع ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے تھانہ غالیگے اور تھانہ رحیم اباد کے ریکارڈ چیک کی
710 total views, no views today


