سوات، اہلیا ن سیدوشریف نے میانگل امیرزیب شہریار کے حق میں فیصلہ دیدیا،علاقہ کے مشران نے مشترکہ طور پرمیانگل شہریار امیرزیب، میانگل امیرزیب شہریار اور داؤد خان کو روایتی پگڑیاں پہنا کر مشران کا خطاب دیدیا،علاقہ کے عوام کی طرف سے دی جانے والی عزت کو کبھی نہیں بھولونگا،سیدوشریف کے تاریخی حیثیت کو دوبارہ بحال کرکے دم لونا،مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے عوام کیلئے خوشیوں کا ذریعہ بننا چاہتا ہو،سیدوشریف کے تعمیر و ترقی کیلئے کسی نے بھی کوشش نہیں کی آج ثابت ہواکہ ہمارے خاندان کے ساتھ اپ لوگوں کی دلی محبت تا حال برقرار ہے۔گزشتہ روز سیدوشریف میں احسان الحق،حبیب الحق نے میانگل امیرزیب شہریار کیلئے عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میانگل شہریار امیرزیب،داؤد خان،احسان الحق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل سیدوشریف سے مسائل کے خاتمے کیلئے تمام مل کر جدوجہد کرینگے،مخالف امیدواروں کے جانب سے پائپوں،کھمبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے اعلانات معنی خیز ہے،اگر یہی امیدوار اتنے اثر رسوخ رکھتے ہیں تو سیدو شریف کے مسائل کے حل کیلئے پہلے کیوں کوشش نہیں کی اس طرح کے اعلانات کرکے لوگوں سے ووٹوں کا سودا کیا جارہا ہے مگر سیدوشریف کے عوام اتنے بیوقوف نہیں جو ایسے بے ضمیر لوگوں کے جھانسوں میں ائے،سیاست کو خدمت سمجھ کر کرنا چاہیے۔میانگل امیرزیب شہر یار کے شکل میں سیدوشریف کے عوام کو نوجوان قیادت ملی ہے جو اعلیٰ صلاحیتوں سے مالاما ل ہے سیدوشریف کے عوام سابقہ خدمات کو مدنظر رکھ کر میانگل امیر زیب شہریار کو بھی خدمت کا موقع دینگے ۔اس موقع پر علاقہ کے مشرابن نے میانگل شہریار امیرزیب،میانگل امیرزیب شہریار اور داؤد خان کو روایتی پگڑیاں پہناکر مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
790 total views, no views today


