بریکوٹ، وارڈ بریکوٹ کے مختلف بااثرخاندانوں ،علاقہ کنڈاؤ آباد کے لوگوں نے بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونس آزاد امیدوار انجینئر شرافت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ا وعد ہ ہے کہ 30مئی کو وعدے کے ساتھ برکٹ فین پر اپنا مہر ثبت کریں گے ۔کیونکہ آپ نے جس طرح علاقے کی خدمت کی ہے وہ روزروشن کی طرح عیاں ہے ۔انشاء اللہ بریکوٹ کے عوام آپ کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ بریکوٹ کے عوام نے ہمیشہ حق وصداقت کا ساتھ دیا ہے اور جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونس آزاد امیدوار انجینئر شرافت کے ساتھ علاقہ کنڈاؤ آباد کے مختلف خاندانوں نے جس میں محمد یوسف ،محمدیار ،رحم باچہ ،عزیز احمد کے ،بریکوٹ میں میا ں گانوں چم کے خاندان محمد رفیق باچہ ،سردار الملک باچہ ،میاں مقدر باچہ بریکوٹ میں تنظیم لوہاران ،ترکانان کے پورے محلے جن حسنات،کمین خان،فضل وہاب گران ،عبد الرحمان ،سہیل نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت حمایت مختلف کارنر ز میٹنگ میں کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات میں میرا حصہ لینے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے کیونکہ عبادت سے جنت ملتا ہے جبکہ خدمت سے اللہ تعالیٰ ملتاہے .۔آپ لوگوں کے اس محبت کو دیکھتے ہوئے میں پر امید ہوں کہ انشاء اللہ فتح کا دن قریب ہے اور میری دعا ہے کہ میں کامیاب ہو کر اپنے علاقے کے لوگوں کے تواقعات پر پورا اتر سکوں ۔مذید براں انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے وعد ے نہیں کر سکتا اور نہ جھوٹ کی سیاست کرتا ہوں میری ماضی آپ لوگوں کے سامنے ہے میں نے آج تک وہ وعدہ نہیں کیا جو پورا نہ ہوسکے ۔آپ تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں اور اپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت سے نوازا اور انشاء اللہ آپ لوگوں کے طاقت سے ہی جیتوں گا
744 total views, no views today


