مینگورہ، یونین کونسل ملوک آباد سے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسلر محمد ابراہیم خانخیل نے کہا کہ کامیاب ہوکر یونین کونسل ملوک آباد کو خان خوانین کی ظلم و ستم کے نظام کا خاتمہ 30 مئی کو عوام کے طاقت سے کریں گے ، ملوک آباد کے عوام تبدیلی لانے کے خاطر 30 مئی کو ترازو پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں ، ان خیلات انہوں نے ملوک آباد کے محلہ چینہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہ پہلے بھی عوام کا خادم رہا ہوں اور کامیاب ہوکر عوام کا خادم رہوں گا ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ملوک آباد کے پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکن نے ہمارے ساتھ حمایت کا اعلان کرچکے ہیں انشاء اللہ 30 مئی کو جیت ہماری ہوگی ، اس موقع پر تحصیل کونسلر یوسف علی ، مزدور کسان کونسلر نور الٰہی ، تحریک انصاف کی سرگرم رکن خان بابا نے بھی خطاب کیا ۔
776 total views, no views today


