بریکوٹ، وارڈ غالیگے آزادی ضلعی کونسل امیدوار فضل احد خان لالا جی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے علاقے کے خدمت کے لئے میدآن میں نکلا ہوں ۔پی ٹی آئی میری پارٹی ہے کوئی مائی کا لعل مجھے پارٹی سے نہیں نکل سکتا ۔پارٹی پر چند مفاد پرست ٹولہ قابض ہے جس کا علاج بہت جلد عوامی طاقت کے ذریعے ہوجائے گا ۔30مئی کو عوامی طاقت سے جیت کر پارٹی میں چوروں کے خلاف انکشافات کروں گا اور وہ تمام کرپشن منظر عام پر لاؤں گا جو کہ عوام سے خفیہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں غالیگے میں کارنر جلسے سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر پارٹی اور دیگر لوگ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک نڈر لیڈر ہیں مگر بدقسمتی سے جنرل الیکشن میں ان لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا جو کہ پارٹی کے اصل وفادار ہیں عمران خان خود بھی کہیں بار کہہ چکے ہیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطی ہوئی ہے ۔پارٹی میں عوام کے حقوق کے حصول ،میرٹ ،انصاف کی بالادستی کے لئے شامل ہوا تھا جو کہ ابھی تک ان مفاد پرستوں کی وجہ سے عوام کو وہ ثمرات نہیں ملے جو کہ ان کا حق تھا ۔انشاء اللہ ہم اسی پارٹی میں میرٹ اور انصاف لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دو سال گذرگئے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اب الیکشن کے دوران ٹرانسفارمرز ،راستوں کی پختگی اور دیگر ترقیاتی کا م ہو رہے ہیں جوکہ سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ وارڈ غالیگے کے تمام لوگوں کے مشاورت سے علاقے کے مسائل حل کریں گے اور عوامی تواقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا بھر پور کوشش کروں گا ۔
714 total views, no views today


