مینگورہ ، ڈسٹرکٹ بار روم ہال سوات میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شمشیر علی خان (میر خانخیل ) صدر ڈسٹرکٹ بار منعقد ہوا ، نظامت کی فرائض جنرل سیکرٹری نثار علی ( عیسیٰ خیل )نے ادا کی ،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تالاوت کلام پاک سے ہوا ، بار کے معزز اراکین نے گذشتہ روز ڈسکہ سیالکوٹ میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر پُر زور الفا ظ میں مزمت کیا گیا جس میں ڈسکہ بار کے صدر اور ایک معزز وکیل کا پنجاب پولیس کے ہاتھوں سفاخانہ قتل کیا گیا تھا ، اراکین بار نے ڈسکہ بار اور صوبہ پنجاب کے تمام وکلاء سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات شمشیر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا اور پنجاب حکومت سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور مجرموں کی قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ، مزید یہ کہ صدر بار ایسوسی ایشن نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے والے پولیس اہلکاران کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور مذکورہ واقعہ کو ایک بہیمانہ فعل قرار دیا ، بعد میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی ۔
789 total views, no views today


