سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے ضلع بھر کے پولیس افیسروں سے الیکشن اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ جوبھی امیدوار جیتے گا وہ کسی بھی صورت میں فائرنگ نہیں کرینگے ،اگر کسی نے بھی کی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کیجائیگی ،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی ،ایجنٹ حضرات ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیجئے ،پولیس بھی عوام کیساتھ خصوصی تعاؤن کرینگے ،اللہ نہ کرے ایسا ماحول پیدا نہ ہو جائے جس سے لوگوں کی جانی نقصان ہوجائے ،تمام امیدواران بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کرے ،عوام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دے،ایسا نہ ہوں کہ خدا نخواستہ پرامن ماحول خراب ہوجائے،ووٹ کاسٹ کر نا ہر ایک کا حق ہے ہم کسی سے انکا حق نہیں چھین لینگے،پولیس کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں رکھینگے ،اور نہ ہی سیاسی کاموں آجائینگے،انہوں نے کہاں کہ خواتین بلا خوف وخطر اپنا ووٹ کاسٹ کرے ،اگر کسی بھی خاتون کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آئی تو پریزائیڈنگ افیسر یا پولیس سے فوری رابطہ کرے،
658 total views, no views today


