مینگورہ، پولینگ سٹاف بمعہ الیکشن میٹریل 29/5/2015 کو شام چار بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے صورت میں ڈویژنل کنٹرول روم کو فوری طور پر باخبر رکھیں تاکہ بروقت تدارک کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اپنے دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں کہا کہ پرامن ، شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کو یقینی بنانے کی لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں RPO ملاکنڈڈویژن ازاد خان اور ڈپٹی کمشنرسوات کے علاو ریجنل الیکشن افسرملاکنڈاور الیکشن افسرسوات نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا جس پر تمام شرکاء نےء اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایات جاری کی کہ الیکشن میٹریل اور بیلٹ باکسس متعلقہ پولینگ سٹیشنوں کو بمعہ سٹاف بمورخہ 29/5/2015 شام چار بجے تک اپنے حاضری کو یقینی بنائے اور کنٹرول روم کو نمبر09469240427, 09469240185 پر اطلاع دیں۔اسی طرح پولینگ کے دن بھی کسی بھی نا خوشگوار واقع کے بارے میں فوری طور پر کنٹرول روم کو باخبر رکھیں تاکہ بروقت تدارک کیا جا سکے۔ اجلاس کے بعد کمشنراور آر پی او ملاکنڈ نے کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔کمشنر ملاکنڈ اور اآر پی کو کو ریجنل کنٹرول روم کے بناوٹ اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دیگئی۔
626 total views, no views today


