سوات، سوات میں بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی اخری مراحل میں داخل ، پولنگ کو دو دن رہ گئے ، امیدواروں نے گھر گھر مہم تیز کردی، ایک ایک گھر پر مختلف لوگوں کی دستک سے ووٹرز حضرات عاجز اگئے ، بعض لوگ اپنے گھروں سے نہ نکلنے پر مجبور ، الیکشن مہم کے نام پر عوام کو امیدواران تنگ کررہے ہیں، عوام کی فریاد، سوات میں جوں جوں تیس مئی کا دن قریب ارہا ہے ، ضلع بھر میں سیاسی گہما گہمی اور گھر گھر مہم میں تیز اگئی ہے، سیاسی اور غیر سیاسی جن کو سیاسی حمایت بھی حاصل ہے انہوں نے اپنی مہم تیز کردی ہے، مینگورہ شہر میں لوگ اکثر رات کے وقت مہم پر نکل جاتے ہیں جس سے شہری پریشان رہنے لگے ہیں، شہریوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دستک کے بعد دوسرا، پھر تیسرا دستک دینے سے عاجز اگئے ہیں، سیاسی میدان میں نکلنے والے امیدواران اخلاقیات کو پار کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب گھر سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے تنگ اچکے ہیں کہ اب جب دستک ہوتی ہے تو بچوں کو کہتے ہیں کہ اگر الیکشن والے ہوں تو کہنا کہ کوئی گھر پر نہیں ہے۔
640 total views, no views today


