سوات، سوات میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تعینات پریزائڈنگ افیسرز کا کہنا ہے کہ بارہ ہزار کے قریب پریزائڈنگ افیسرز سوات کے مختلف پولنگ سٹیشنوں میں بیلٹ پیپرز پہنچا رہے ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بارہ ہزار کے قریب پریزائڈنگ افیسرز ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے ہیں کیونکہ گزشتہ انتخابات کیطرح اس دفعہ پریزائڈنگ افیسرزکو ووٹ ڈالنے کیلئے پہلے بیلٹ پیپر فراہم نہیں کیا گیا اس وجہ سے بارہ ہزار اساتذہ اور پریزائڈنگ افیسرزووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک پولنگ سٹیشن پر چار سے لیکر اٹھ بندے تعینات ہیں، جس کی تعداد انتہائی کم ہے اور ایک پولنگ سٹیشن پر دو ہزار سے لیکر چھ ہزار تک ووٹرز کی تعداد ہیں، تو سٹاف کی کمی کی وجہ سے اور بیلٹ پیپرز پہنچانے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
770 total views, no views today


