سوات ،سوات میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، اور پولنگ سٹیشنوں کو پریزائڈنگ افیسرز کی نگرانی میں بلٹ باکس اور بیلٹ پیپرز پہنچائے جارہے ہیں، جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور سوات کے سات سو سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے تعیناتی کا سلسلہ بھی جاری ہے، کمشنر ملاکنڈڈویژن کفایت اللہ خان اور ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن ازاد خان خود تمام ترانتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے مینگورہ سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے ، جبکہ جی یو سی سوات میجر جنرل نادرخان نے بھی پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ الیکشن سیل افس کا دورہ کیا، کمشنر ملاکنڈڈویژن نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے انتخابات منعقد کئے جائیں، اور اس سلسلے میں گزشتہ پچیس دنوں سے ہماری کوششیں جاری ہیں، جس میں پریزائڈنگ افیسرز کی ٹریننگ اور دیگر عملہ کی سرگرمیاں شامل ہیں، ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن نے کہا کہ پورے ملاکنڈڈویژن میں باویس سو کے قریب پولنگ سٹیشن ہیں جس میں سات سو سوات میں ہیں، ان تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں، جبکہ بیک اپ میں پاک فوج کے دو کیو ار اپ مدد کیلئے ہروقت دستیاب ہونگے، ڈی پی او سوات سلیم مروت نے بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات میں پر امن انتخابات کا انعقاد ہو، اور اس سلسلے میں پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ بلدیاتی انتخابا ت بلکل پر امن طریقے سے انجام تک پہنچیں گے۔
722 total views, no views today


