بریکوٹ، بلدیاتی الیکشن میں عوام چراغ اور کتاب کے نشان پر مہر لگا کر علاقے کے ساتھ مخلص لوگوں کو کامیاب کرائی ۔ قومی وطن پارٹی اور جمعیت علماء الاسلام کے مشترکہ امیدواران علاقے کے تعمیر کیلئے عملی اقدامات کیساتھ ساتھ اس علاقے میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع کردیں مضافاتی علاقوں میں آج بھی زندگی گزارنے کے کوئی سہولیات موجود نہیں ، حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے عزت بچانے کیلئے آپ لوگوں کے ووٹ کا غلط استعمال کیا ہیں ۔ اور آپ لوگوں کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کیا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کونسلر کے امیدوار مصطفی کمال خان ، تحصیل کونسلر کے امیدوار مولانا خلیفۃ اللہ نے شموزوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آپ لوگوں کے ووٹ تیس مئی کو جیت کے نشان چراغ(ڈیوہ) اور کتاب پر لگا کر اپنے علاقے کو انصاف کے تقاضوں سے مالامال کرنے اور ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں اپنا برپور ساتھ دے ۔ گزشتہ اٹھاون سال سے آپ لوگوں کے ووٹ پر چند قابض ٹولہ حکمرانی کے مزے کررہے ہیں جوکہ لکھ پتی سے عرب پتی بن گئے ۔ مگر آپ لوگوں کے مسائل اُسطرح ہیں نہ بجلی ہے نہ تعلیم ہیں ۔ نہ صحت اور نہ ہی انصاف اب ہم نے مل کر اس نظام کے تبدیلی کیساتھ آپ لوگوں کے ووٹ سے انقلاب لانہ ہیں ۔ امیر مقام اینڈ کمپنی اور ڈاکٹر امجد مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ تیس مئی کو عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائنگے۔ صوبائی وزیر تو ناچ گانوں کے سیاست سے عوام کو پریشان نہ کریں ۔صوبائی وزیر کے ظلم اور بربریت شموزوں کے عوام کھبی نہیں بھولینگے ۔ امیر مقام شانگلہ کے علاقہ کو ترقی کے راہ پر گامزن نہ کرسکا تو ہمارے بجلی کے خلاف بھی کاروائی کرکے ہمارے 15اولٹیج کو ہمارے لیے ظلم اور ناانصافی کا صلہ دیا ہیں۔شموزوں کے غیور عوام اب جھوٹی فریبی سیاستدانوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دینگے
726 total views, no views today


