بریکوٹ، بریکوٹ وارڈ سے نامزد آزاد ضلعی کونسل امیدوار انجینئر شرافت علی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی یا ناکامی بریکوٹ کے غریب عوام کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کروں گا مگر اب فوری طور پر ایک اکاونٹ کھلوا رہوں اس اکامنٹ میں بریکوٹ ہسپتال میں موجود دو ایمبولینس کے لئے لاچار مریضوں کے لئے تیل فراہم کریں گے ۔بریکوٹ وارڈ کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل سے متعلق سہولت کی فراہمی بھی ہوگی ۔منشیات کے خاتمے کے لئے اپنے علاقے کے تمام نشئی کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف زون ملاکنڈ کے سابق ڈاکٹر سیکرٹری محمد عارف خان ، عنایت اللہ بدا ،تیمور خان ،عدنا خان ،جماعت اسلامی سے بریکوٹ امیر محمد ظاہر ،تحصیل کونسل امیدوار عطاء اللہ خان، حنیف خان ،کے علاوہ پی ٹی آئی کے قائدین اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکن تھے ۔انہوں نے کہا کہ 30مئی پر اگر عوام نے اعتاد کا اظہار کیا تو وارڈ بریکوٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے میرے پاس پروگرا مز ہیںَ۔ہم کسی کے خلاف الیکشن نہیں لڑ رہے بلکہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے خاتمے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔اکاؤنٹ کے بارے میں کہا کہ اکاونٹ نمبر0204344151 یونئڈڈ بینک بریکوٹ ہے اور یہ اکاونٹ تین بندوں کے نا م پر ہوگا ۔انجینئر شرافت علی ،ڈاکٹر محمد عارف خان،جاوید احمد زمان خیل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج میں اپ لوگوں کی آپ کی اس محبت کو دیکھتا ہوں کہ اگر الیکشن نہ جیتا تو کیا ہو ا اپنے لئے پیار پیدا کیا میں آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔بعد میں اپنے رہائش گاہ سے بریکوٹ بازار میں ہو کر سب ڈویژن بریکوٹ آفس تک پیدل ریلی نکالی جس پر نعرہ تکیبر اللہ اکبر کے نعرو ں پورا راستہ گونج اتھا۔
682 total views, no views today


