بریکوٹ ، بریکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑے جانے کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی اور شہریوں کوپریشانی کا سامنا رہا،رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی،من مانے کرائے وصول کرنے لگے ،ٹرانسپورٹرز نے باقی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاعوام کو شدید مشکلات کا سامنا‘بریکوٹ میں تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے انتخابی ڈیوٹی کیلئے درجنوں گاڑیاں جس میں سوزکی ،ڈاٹسن اور فلائینگ کوچ ایک دن کے لئے صبح 8بجے سے لیکر رات 9بجے تک ضبط کرلیں تحصیل انتظامیہ کے مطابق ان گاڑیوں کو 2000 سے 2500تک کریہ دیا جائیگا جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان نے اس کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد تحصیل انتطامیہ نے زور زبردستی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر کے درجنوں گاڑیوں کو ڈیوٹی کے لئے بند کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے باقی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،آج بھی گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کافیصلہ کیا ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔آج بلدیات انتخابات منعقد ہورہے ہیں مگر بلدیاتی انتخابات کے باعث روزمرہ کے معمولات چند دن قبل ہی تبدیل ہونا شروع ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑے جانے کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی اور شہریوں کوپریشانی کا سامنا رہا ۔ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے دن بھر من مانے کرائے وصول کیے۔ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے باہمی مشاورت سے طے کیا ہے کہ آج اپنی گاڑیاں سڑکوں پر لانے سے گریز کیا جائے گا ۔
660 total views, no views today


