مینگورہ، مینگورہ قمبر بائی پاس میں آتشزدگی ، النور فرنیچر شوروم جل کا خاکستر، لاکھوں کا نقصان ، مالک دکان کا امداد کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے علاقہ قمبر بائی پاس میں النور فرنیچر شوروم میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے النور فرنیچر شوروم میں موجود آرڈر کے فرنیچر ، تیار فرنیچر ، تیار سیٹیں اور دیگر سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ، دکان کے مالک فہیم کا کہنا تھا ، کہ ہمارے پاس لوگوں کی آرڈریں ، اور دیگر تیار سامان تقریباً 12/13لاکھ روپے کی تیار فرنیچر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ، متاثرہ مالک شوروم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے مالی مدد کی جائے ۔
874 total views, no views today
Comments


