سوات، سوات کے نواحی گاؤں منگلور میں پولنگ سٹیشن کے باہر دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ، پولیس نے دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق گاؤں منگلور میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر احسان اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر علاج کے بعد انکو فارغ کیا گیا، پولیس نے دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کئے ، کچھ دیر کیلئے منگلور پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل روک دیا گیا لیکن پھر وہاں پر حالات نارمل ہونے کے بعد پولنگ کا عمل شروع کیا گیا ۔
648 total views, no views today


