سوات، سوات میں بلدیاتی الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، کئی پولنگ سٹیشنوں پر ہنگامہ ارائی ، پاک فوج کے دستے اور پولیس نے کئی پولنگ سٹیشن کو عارضی طور پر بندکرکے دوبارہ پولنگ کا عمل شروع کردیا، پولنگ صبح اٹھ بجے شروع ہوئی جو سہ پہر پانچ بجے تک جاری رہی ، پولنگ کے دن ووٹ لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھی، پولنگ عملہ کی کمی اور زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،
مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ ارائی بھی ہوئی ، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ گننے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو خوش اسلوبی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیاہے۔
312 total views, no views today
Comments


