سوات، جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے ما لاکنڈڈویژن کے بلدیاتی الیکشن میں پاک فوج کے موثر سیکورٹی انتظامات کا دورہ اورنگرانی کی اور جنرل افیسر کمانڈنگ نے تیمرگرہ پولنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر سیکورٹی انتظامات کو سراہا،اور ان کے ساتھ ڈی آئی جی مالاکنڈآزاد خان بھی تھے۔الیکشن والے دن پولنگ سٹیشنزکے علاوہ پولنگ سٹیشنز کے باہر سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔الیکشن کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ،پولنگ سٹیشنز پرپا ک آرمی اور سیکورٹی اداروں کا عملہ چاق و چوبند رہا ،اور اس کے علاوہ تما م پولنگ سٹیشنز پر پریزائڈنگ افسران ،سیکورٹی انچارج اورریٹرننگ واسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے فون نمبر اور وائرلیس فریکونسی موجود تھی ، اور اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ، پولنگ انتظامات اور ہر قسم کی ایمر جنسی کے لئے پاک فوج کی QRFہر پولنگ پر تیار رہی جس کی وجہ سے دوسرے ڈویژن کی نسبت مالاکنڈڈویژن میں امن وامان رہا ، اور اس الیکشن میں مالا کنڈ ڈویژن کے تمام بریگیڈ کما نڈر جن میں 315بریگیڈ کما نڈر، مالاکنڈٹاسک فورس کما نڈر, دئیرٹاسک فورس کما نڈر, چترال ٹاسک فورس کما نڈر،21 اور 22بریگیڈ کما نڈرز نے الیکشن انتظامات اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے میں بھر پور حصہ لیا۔اس سے پہلے جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے الیکشن کی سیکورٹی کے حوالے سے کمشنر مالاکنڈڈویژن کفایت اللہ خان کے دفتر میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔اس میں جنرل افیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا،اور اس موقع پر کمشنر مالاکنڈڈویژن کفایت اللہ خان ، ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان ،ڈپٹی کمانڈر 315بریگیڈ کرنل نعیم نصر اور متعلقہ سول وملٹری افسران بھی موجود تھے۔
685 total views, no views today


