مینگورہ، مینگورہ یونین کونسل ملوک آباد سے ضلع کونسل ممبر ابراہیم خانخیل اور تحصیل کونسل میں یوسف علی نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ بابوزئی کے یونین کونسل ملوک آباد میں جماعت اسلامی کا ضلع امیدوار محمد ابراہیم خانخیل نے 1162 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ دوسرے پوزیشن پر مسلم لیگ ن نے 1142 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی۔جبکہ تحصیل میں جماعت اسلامی کے امیدوار یوسف علی نے پہلی اور آزاد امیدوار فرمان علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
660 total views, no views today
Comments


