سوات، ضلع سوات میں پولیو سے بچاؤ کے انجیکشن لگانے کی آٹھ روزہ مُہم پیریکم جون سے شروع ہوچُکی ہے۔جو 9 جون تک جاری رہے گی۔اس مہم میں 4 ماہ سے لیکر 23 ماہ تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ ساتھ انجیکشن بھی لگا ئے جائینگے۔یہ مُہم صرف6یونین کونسلوں میں جاری رہے گی ،جن میں یونین کونسل سیدوشریف، بنڑو ، ہینگرو ڈھیرئی، دیولئی، شموزئی، دارمئی، اور اُتروڑ شامل ہیں۔مُہم کو کامیاب بنانے کے لیے 60 ٹیمیں تشکیل دی جاچُکی ہیں۔ جو 13301 بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطروں کے ساتھ ساتھ ٹیکے بھی لگائینگے۔یاد رہے کہ یہ بچے ایک ایکٹیویٹی کے ذریعے رجسٹرڈ کردیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ مُہم کی کامیابی کے لیے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائید ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اور کسی کو مُعاف نہیں کیا جائیگا۔جبکہ وہ خود جاکر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
602 total views, no views today


