مینگورہ، یونین کونسل رحیم آبادا مان کوٹ تحصیل کونسل سوات سے جنرل کونسلر کے امیدوارسید آصف علی شاہ باچا نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتظامات ڈیوٹی پر تعینات عملے پر جانبداری کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاہے کہ پہلے تو خواتین پولنگ اسٹیشن کو بند کردیا پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑاشروع کردیا جس کی وجہ سے اکثرت خواتین ووٹ پول کئے بغیر چلی گئیں میں نے بروقت انتظامیہ اوراعلیٰ حکام کو نشاندہی کی مگر میری کسی نے نہیں سنی بعدمیں رات کے اندھیرے سے فائد اٹھا کر بغیر کسی خواتین کی موجودگی بیلٹ پیپرپر مہر لگاتے رہیں جو سراسرالیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ایک بیلٹ باکس غائب کرکے بعدمیں کہاگیا کہ یہ الماری میں رہ گیا تھا متعلقہ امیدوارجس کو حکمرانوں کااشیرباد حاصل تھااسے ڈیوٹی پرتعینات میل اورفیمیل سٹاف نے خوب فائدہ دیااورعوام کے درست اورصحیح مینڈیٹ کو چرالیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان اس سلسلے میں مداخلے کرکے دوبارہ الیکشن منعقدکرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ رحیم آباد امان کوٹ کے عوام سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کریں گے اور جعلی مینڈیٹ رکھنے والے امیدواروں کو بھگائیں گے۔
762 total views, no views today


