مینگورہ، تحصیل کونسل سوات کی یونین کونسل امان کوٹ فیض آباد سے امیدوار برائے ضلع کونسل حاجی رضاخان نے تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں شدیددھاندلی کے الزامات لگائے کہ خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردسرکاری اہلکارکو پکڑکر انتظامیہ کے حوالے کردیا اسی طرح دوسری بھی بے قاعدگیاں ہوئیں،ڈیوٹی پر مامورسرکاری اہلکارغیر جانبداری کی بجائے جانبداری کرتے ہوئے خودبیلٹ پیپر پر مہرلگاتے رہیں جو سراسرظلم اورناانصافی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے اوردھاندلی میں منتخب اورعوامی مینڈیٹ چرانے والے افراداوراس کے ساتھ سرکاری اہلکار جو اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروزپیر سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضیاء الحق تاجک،افتاب ایڈووکیٹ اوردیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر سرکاری اہلکار فضل احدنامی شخص کورنگے ہاتھوں پکڑاجو مخالف امیدوار کیلئے صبح سے لے کر دوپہر تک خواتین پولنگ اسٹیشن پر بیٹھارہا ہم نے کئی بار نشاندہی کی مگر موقع پر موجود مخالف امیدوارارشاد کی ممانی اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرخورشدہ ہمیں کہتی تھی کہ اندرکوئی مرد نہیں ہے جبکہ دوپہر کو جب ہم خود سٹیشن پہنچ گئے اورکمرے سے فضل احد کو برآمد کرکے ڈی پی او سوات کے حوالے کردیا ،اس کے خلاف خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کی گئی مگر اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں فضل احد صبح چھ بجے سے موجود تھا جنہوں نے خود تمام بیلٹ بکس اورتھیلے خودکھولے اور بیلٹ پیپرکے کاپیاں غائب کردیں،انہوں نے کہاکہ خواتین پولنگ اسٹیشنوں سے مہرغائب رہی ہماری خواتین سپورٹر کو کئی گھنٹے تک کھڑی کرکے کہاجاتا کہ آپ کے ووٹ یہاں نہیں کسی اوربوتھ پر جائیں جبکہ قانون یہ ہے کہ آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک الیکشن کے ووٹ پول کئے جاتے ہیں جبکہ یہاں پر گنگا الٹا بہتی ہے جبکہ خواتین سکول کے اندرہی نہیں تھیں رات گئے تک یہ خود بیلٹ پیپر پر مہریں لگاتے رہیں جبکہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو کہاگیا کہ وقت ٹکم ہوچکا ہے اس سلسلے میں ہم نے ریٹرننگ آفیسر جان محمد کو شکایت کی وہ بھی اس کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،اسلام آباد اوردوسرے علاقوں سے غیر سرکاری تنظیوں کی لڑکیاں برآمد کرکے ایساکھیل کھیلا گیا جو یہاں کے معروضی حالات رسم ورواج سے مکمل طورپر مختلف تھا،انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ آفیسرنے رات سات بج کر تیس منٹ پر سوسے زیادہ افرادکو اپنے ساتھ لے آئے اورانہیں کہاگیا کہ ان کے ووٹ ڈالنے کے انتظامات کئے جائے اوراس موقع پر جب ہم نے جان محمد سے شکایت کی تو محترم نے کہاکہ اوپر سے حکم ملا ہے کہ بکسوں کے تالے توڑدواورووٹ ڈالتے رہواور ہمارے چہیتے کو کامیاب کریں،انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنے فیض آباد امان کوٹ یونین کونسل میں ڈیوٹیاں لگائی تھیں متعلقہ ریٹرننگ آفیسرجان محمد نے تبدیل کردیں جس میں مخالف امیدوار اورجان محمد کا چہیتاارشادکے حمایتی جنرل کونسل محمدرزاق کی بھانجی پروین ،افتخارحسین کی بھابھی شگفتہ اواسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرخورشیدہ بیگم جو ارشادکی ممانی ہے اوردیگرقریبی رشتہ داروں ڈیوٹیاں لگائی گئیں جنہوں نے رشتہ داری کا خوب رشتہ نبھایا اور عوام کے مینڈیٹ کا بدترین مذاق اڑایا،انہوں نے کہاکہ مخالف امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری مشنری ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن اورپولنگ اسٹیشن کے عملے نے بھرپورکرداراداکیا جو الیکشن پر سوالیہ نشان بن چکاہے ،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل امان کوٹ فیض آباد میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان اورذمہ دارحکام اوراس دھاندلی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ورنہ ہم اپنے پینڈیٹ چرانے کی کسی کو اجازت نہیں دیتے اورجلد ازجلد اس میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا جائے تاکہ عوام اپنے لئے درت اورصحیح حقیقی نمائندے چن سکیں۔
790 total views, no views today


