خوازہ خیلہ ، یونین کونسل کوٹنئی کے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ، ایم این اے سلیم الرحمٰن پولنگ سٹیشن میں موجود رہے ،ریٹرنگ افیسرافضل خان نے حکومتی دباؤ پر جنرل کونسل کے انتخابات کے نتائج تبدیل کرکے ایم این اے سلیم الرحمٰن کے چچازاد بھائی کو ویلج کونسل ناظم بنایا گیا ، تمام عملہ اور سلیم الرحمٰن کے ذاتی سیکورٹی گارڈ ز دھاندلی میں مصروف رہے ، گنتی کے وقت تمام الیکشن عملہ اورپولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کرتے رہے ،دھاندلی کے تمام ثبوت موجود ہے ، اگر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم نہیں دیا تو ہم عدالت سے رجو ع کرینگے ، ان خیالات کا اظہار امیدوار جمعیت علماء اسلام کے تحصیل کونسل ملک سردارعلی آف مانپتئی ، جنرل کونسلر اکبر میاں آف ویلج کونسل فرحت آباد، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع کونسل کے امیدوار اول شیر خان اور محمد حسین آف گل ڈھیری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹنئی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ریکارڈ دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہوچکے ہیں ، الیکشن کے دوران حلقہ این اے 30 کے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن پولنگ اسٹیشن میں موجود رہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی دباؤ پر ریٹرنگ آفیسر CMO خوازہ خیلہ نے جنرل کونسلر کے انتخابات کے نتائج میں تبدیلی کرکے ایم این اے سلیم الرحمٰن کے چچا زاد بھائی کو ویلج کونسل کا ناظم بنا یا انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے آخر میں گنتی کے دوران ہمارے حق میں ووٹوں کے تعداد 172 جبکہ مخالف امیدوار کے ووٹ کی تعداد 171 تھے جوکہ بعد میں نامعلوم وجوہات کے بنا ء پر تبدیل ہوکر ہمارے ووٹ 170 جبکہ مخالف امیدوار مشتاق کے حق میں ووٹ 172 ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ تمام عملہ اور سلیم الرحمٰن کے ذاتی سیکورٹی گارڈ زدھاندلی میں مصروف رہے ، اور اپنے امیدواروں کو مہر لگالگا کر ریکارڈ دھاندلی کی ، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ضلع کونسل امیدوار رفیق الرحمن کامیاب ہوئے ، انہوں نے پریس کانفرس سے کہا کہ پولنگ کے آخری اوقات میں تمام الیکشن عملہ اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر پولنگ اسٹیشن کا مین گیٹ بند کردیا گیا ، اور پولنگ اسٹیشن کے عقب میں چھوٹے گیٹ کے ذریعے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لاتے رہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر یونین کونسل کوٹنئی کے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی ہے اس کے ثبوت موجود ہے ،اور ہم اس نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں ، لہذا غیر جانبدار کمیٹی قائم کرکے فوری طور پر تحقیقات کی جائے ، اور دوبارہ الیکشن کے احکامات صادر کی جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرینگے ۔
731 total views, no views today


