اسلام آباد: طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات جاری ہے۔ حکومتی کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سےصورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ملاقات میں کمیٹی کےمستقبل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں مختلف آراء پائی جاتی ہے۔
میجر عامر کمیٹی ختم کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی حکومتی جواب کے منتظر ہیں، ہم نے مذاکرات سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، کسی بھی وقت کہیں بھی بیٹھنےکوتیارہیں۔ طالبان کی جانب سے سیز فائر کے بعد حکومت اور طالبان کی کمیٹی کامشترکہ اجلاس نہیں ہوا۔
558 total views, no views today
Comments


