مینگورہ، شانگلہ کی تحصیل پورن کی یونین کونسل آلوچ سے اے این پی کے امیدواربرائے ضلع کونسل رحمان اللہ اورپی ٹی آئی کے امیدوار ضلع کونسل جاویدعلی نے کہاہے کہ ان کی یونین کونسل میں مسلم لیگ ن نے بدترین دھاندلی کی ہے،امیرمقام کے چچازادبھائی فضل اللہ نے باقاعدہ ووٹ خریدے اور اس مقصد کیلئے ایک ووٹ کی بیس سے پچیس ہزارروپے قیمت مقررکی تھی جبکہ اسی یونین کونسل ایک بھی خاتون نے ووٹ پول نہیں کیا ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل آلوچ میں پولیس اوراے سی کی نگرانی میں دھاندلی کی گئی ہے وہاں پر تعینات ہونے والاپریذائیڈنگ آفیسرنے الیکشن کے مواد کے مخالفین کے حجرہ میں رات گزاری اوروہاں پر دھاندلی کا منصوبہ بنا کر ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو مخالفین کے نام کردیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اورناانصافی ہوئی ہے اگر اس سلسلے میں فوری تحقیقات نہ کی گئیں تو ہم ہڑتال کے ساتھ دھرنا بھی دیں گے اورانصاف کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
1,152 total views, no views today


