مینگورہ، یونین کونسل بیدرہ سے امیدوار برائے ضلع کونسل ظفرعلی خان نے کہاہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن شفاف اورغیرجانبدارنہیں تھا کیونکہ اس میں مرکزی اورصوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال ہواجبکہ جگہ جگہ بدترین دھاندلی ہوئی،سوات پریس کلب میں دیگرساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا طریقہ غلط اورانتہائی ناقص تھا جس کے سبب یہ انتخابات ہائی جیک ہوئے دوسری طرف صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کو انتظامیہ کی نگرانی میں کریا جس کی باعث اس میں شفافیت نہیں رہی ،انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی دینے والے بیشترآفیسرزجونئیراورطریقہ کار سے ناواقف تھے جبکہ بیشترپولینگ اسٹیشنوں سے ووٹروں کو زبردستی نکالاگیا اورخصوصاََ بہت کم خواتین ووٹروں نے ووٹ پول کیا اورزیادہ خواتین جبکہ ساتھ ساتھ مردبھی حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رہیں،انہوں نے کہاکہ جس ووٹر کواندرجانے کا موقع ملتاان میں زیادہ تر مہریں لگانے میں کافی وقت لیتا جس سے ٹائم بھی ضائع ہونے لگا اسی طرح بعض امیداروں کو اپنا ووٹ پول کرنے کا بھی موقع نہیں ملا ،انہوں نے کہاکہ مقررکردہ بوتھ سے کم بوتھ قائم تھے جبکہ ساتھ ساتھ عملہ بھی انتہائی کم تھا اس تمام صورتحال کی وجہ سے الیکشن شفاف اورغیرجانبدارانہ نہیں رہا اس کے علاوہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی دیر تک پولنگ رکی رہی مگر بعدمیں وہاں پر ووٹروں کو ووٹ پول کرنے کا وقت نہیں دیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شفاف انتخابات کرانے کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں لہٰذہ یہاں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
768 total views, no views today


