مینگورہ، یونین کونسل اسلام پور کے ویلج کونسل امیدوارضلع کونسل محمدطاہر اور امیدوار جنرل کونسل فیض الامین نے کہاہے کہ تیس مئی کے بلدیاتی انتخابات میں اہلیان کوکڑی کو باقاعدہ ایک سازش کے تحت اپناحق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا علاقہ کوکڑئی کے باشندوں کیلئے مختص کردہ پولنگ اسٹیشن مردانہ ہائی سکول جتوڑ تھا جبکہ زنانہ کیلئے گرلزسکول کوکڑئی مقررکیاگیاتھا ہائی سکول پر انتخابی عملہ کے کچھ لوگ چتوڑ کے ایک جنرل کونسلرکے قریبی رشتہ دار تھے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت گاؤں کوکڑئی کے لوگوں کو ووٹ سے محروم رکھا گیا ،عملہ نے ووٹروں کودوقطاروں میں کھڑاکیا ۔ایک قطار اہلیان چتوڑاوردوسری قطار اہلیان کوکڑئی کی تھی ،انہوں نے کہاکہ چتوڑکے باشندوں کیلئے مقررہ عملہ انتہائی چستی سے ووٹ پول کررہے تھے جبکہ کوکڑئی والوں کو مختلف حیلے بہانوں سے تاخیر سے فارغ کردیاجاتا،دوپہر کے بعد چتوڑکے عوام کیلئیداخلے کا الگ راستہ مقررکیا گیا ،انہوں نے کہاکہ کوکڑئی کے عوام کیساتھ عملہ کا رویہ نامناسب تھا چتوڑمیں پولنگ چار بجے بند کرائی گئی اورجب کوکوڑئی کے عوام نے احتجاج کیا تو عملہ نے بتایا کہ میٹنگ کرکے جواب دیں گے اوراس طرح تاخیری حربے استعمال کئے گئے،انہوں نے کہاکہ ساڑھے پانچ بجے پی ٹی آئی کے ضلعی امیدوار کے بھائی نے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا تو انہیں وہاں سے نکالاگیا جس کے بعد اہلیان کوکڑئی نے احتجاجاََروڈبلاک کردی تاہم ای اے سی اورڈی ایس پی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ہم نے شکایات سیل میں درخواست بھی جمع کرائی جس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولنگ اسٹیشن مردانہ اورزنانہ پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
710 total views, no views today


