مینگورہ،اسلام آباد میں کلرکوں کے قائدین اور کارکنوں کے گرفتاری اور پر امن احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج کے خلاف ایپکا سوات سراپا احتجاج بن گئیں، احتجاجی مظاہرہ ، مکمل تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑتال ، ڈویژن بھر کی دفاتر بند کرنے کی دھمکی دیدی ،ایپکا سوات کی اپیل پر ضلع بھر میں قائدین کی گرفتاری اور پرامن جلوس پر لاٹھی چارج کے خلاف کلرکس برادری نے مکمل تالہ بند ہڑتال کی اور احتجاجی جلوس نکالا ، جلوس کے شرکاء ایپکا ہاؤس سے سوات پریس کلب تک گئے ، شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نعرے درج تھے ، سوات پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ،سینئر نائب صدر بر کت علی ، جنرل سیکر ٹری مشتاق احمد خان ، درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب محکمہ تعلیم کے صدر شوکت علی اور دیگر نے اسلام آباد میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاری اور پر امن احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور انکے گرفتاری ظلم کی انتہا ء ہے ، ایک جمہوری ملک میں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، وفاقی حکومت نے پر امن سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج کرکے ان سے انکا آئینی حق چھیننے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ایپکا قائدین اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ پورے صوبے تک بڑھا یا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں کلرکس برادری کا تالہ بند ہڑتال آج جمعہ کو بھی جاری رہیگا جس کے بعد قائدین کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور گرفتار کلرکوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
700 total views, no views today


