مینگورہ،خوازہ خیلہ کی یونین کونسل شالپن سے امیدواربرائے تحصیل کونسل حیدرعلی خان نے کہاہے کہ تیس مئی کے بلدیاتی انتخابات میں پانچ سیاسی پارٹیوں کو شکست دی جبکہ ایک پارٹی کے ساتھ مقابلے کیلئے تیارہوگیاہوں،سرکاری کاغذات میں مجھے ہاراہواقراردیاگیا حالانکہ میں نے کامیابی حاصل کی ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری یونین کونسل میں زنانہ پولنگ اسٹیشن پرخواتین سے انگوٹھے لگوائے گئے مگر وہاں پر پیپرموجود نہیں تھے اسی طرح قطاروں میں کھڑی خواتین کو وہاں سے رخصت کیاگیا جس کے سبب ہمارے بہت سے ووٹ ضائع ہوگئے،انہوں نے کہاکہ میرے خلاف میدان میں موجود سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کو ٹرانسفارمروں اوردیگرسازوسامان کی شکل میں اپنے قائدین کی سپورٹ حاصل تھی مگر میں نے اپنی حیثیت سے الیکشن لڑااوران پارٹیوں کوشکست دی،انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کا ازالہ کرنے کیلئے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،انہوں نے کہاکہ میراتعلق قومی وطن پارٹی سے ہے تاہم جب تک یہاں پر فضل رحمان نونواس پارٹی کاچیئرمین رہے گا تو یہ پارٹی ترقی نہیں کرسکے گی یہ بات ہم آفتاب احمدخان شیرپاؤکے نوٹس میں بھی لائی ہے ۔
778 total views, no views today


