سوات، سوات مین بلدیاتی انتخابات کو ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے، لیکن الزامات دھاندلی بے قاعدگیا اور ناقص انتظامات کے متاثرہ سیاسی اور آزاد امیدوار مسلسل احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنسز کررہے ہیں، آج پہلی مرتبہ یونین کونسل چارباغ کے خواتین نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، خواتین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز ہمیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ اپ بعد میں ووٹ ڈالنے اجائیں، مسز زینب نے ایکسپریس ٹریبون سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات مین ہونے والے انتخابات کو پاک فوج کے زیر نگرانی دوبارہ کرادی جائے، خواتین کو برابر کے حقوق دینے بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اس میں انتظامیہ مکمل طور پر شریک ہے، تاکہ کواتین ووٹ نہ ڈال سکین انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی ائی کو سپورٹ کررہے تھے لیکن ہمیں جان بوجھ کر ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیر اپر کی طرح سوات میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا جس کے بعد وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اسی طرح سوات میں بھی الیکشن کو کالعدم قرار دیکر نئے سرے سے الیکشن کروائے جائیں،خواتین نے احتجاج کے طور پر ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق اور الیکشن بارے نعرے درج تھے۔
656 total views, no views today


