مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلع صدر علی خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جو بھی صورتحال پیداہوئی یہ سب پی ٹی آئی کوبدنام کرنے کی ایک سازش تھی تاہم انتخابات کے بعد اب وزیراعظم کے مشیر نے منتخب بلدیاتی امیدواروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ایک قابل افسوس امرہے،سوات پریس کلب میں دیگر ساتھیوں نے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہاکہ سوات کے عوام بہت ہی کٹھن حالات سے گزرے ہیں
جنہیں اس وقت قدم قدم پر مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سوات کی قوم کو ان مسائل اورمشکلات سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں مل بیٹھ کر ایک لائحہ عمل تیار کریں اورباہمی مشاورت سے اس مقصد کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو سکھ کی سانس نصیب ہوسکے،انہوں نے کہاکہ جو لوگ منتخب بلدیاتی امیداروں کی خریدوفروخت کیلئے سرگرم عمل ہیں انہیں آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خوش فہمی میں نہ رہیں کیونکہ ان ممبران کی اکثریت اب بھی ہمارے پاس ہے مسلم لیگ ن کے پاس کوئی اکثریت نہیں لہٰذہ ضلع اورتحصیل میں ہماری حکومتیں بنیں گی ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر کو سوات کے عوام نے عام انتخابات میں مستردکردیاتھا یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں کی فضاء کو خراب کرکے عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔
342 total views, no views today


