بریکوٹ ، یوسی بریکوٹ کے عوام کے تو قعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا عوام نے جس محبت اور پیار سے ووٹ دیا ہے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑونگا ‘ باچا خان کا سپاہی ہو ں خدمت ہمیں ورثے میں ملے ہیں خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں کسی پر احسان نہیں کررہے ہیں حکومتی پارٹی کے انتہائی دھاندلی کے باوجود میرے جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بریکوٹ میں ایک بہت بڑی سیاسی قوت ہے ‘ ان خیالا ت کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل کو نسلر یوسی بریکوٹ فضل اکبر خان نے اپنے رہائش گا ہ پر مبارکباد کے لئے انے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کای انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عوام کی خدمت بغیر کسی عہدے کے کی ہیں اور ائندہ بھی کرتے رہینگے ہم خدمت کو عبادت سمجھ کرکررہے ہیں کسی پر احسان نہیں کررہے ہیں یوسی بریکوٹ کے عوام نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا میں کوشش کرونگا کہ اپنے بہن بھائیوں ،دوستو ں اور بزرگوں کے اعتماد پر پورا اتر سکوں بریکوٹ یوسی میں بہت سے مسائل ہیں لیکن اگر میرے ساتھ عوام کا تعاون ہو تو ان تمام مسائل کا حل مشکل نہیں اور بریکوٹ کو ایک ماڈل تحصیل بنا ؤ نگا ‘ بریکوٹ میں سوئی گیس کو ہر گھر تک رسائی میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں بشرطیکہ حکومتی پارٹیاں اس میں روکاوٹ نہ بن جائیں ‘ علاقے میں بجلی کے بھی بہت سے مسائل ہیں پہلے بھی درجنوں ٹرانسفرمر اپنے بھاگ دوڑ اور سینیٹر امیر جیت ملہوترہ کے تعاون سے لگا چکا ہوں اور ائیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔
706 total views, no views today


