مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں غریب عوام اور مزدورکو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ حکومتی اہلکاروں کو نوازہ گیا جو ایک قابل افسوس امرہے اس بجٹ سے عوام کی جتنی توقعات وابستہ تھیں حکومت نے ان پر پانی پھیردیا ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سرکاری افیسروں کی تنخواہوں اورمراعات میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا جبکہ غریب مزدور اورعوام کو نظراندازکردیاگیاہے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں مگرحکومت کو اس کی ذرہ بھرپرواہ نہیں،انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں عمران نیازی اور ان کی پارٹی کے وزراء اورممبران اسمبلی تاریخی دھاندلی کی ہے اوراپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرکاری وسائل اورمشنری کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا اس ظلم اوردھاندلی کیخلاف جب قومی وطن پارٹی نے آوازاٹھائی اور پرامن جلوس نکالا تو دادرسی کی بجائے پارٹی قائدین کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہرسطح پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذ ہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ اپنی ناکام کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدارسے الگ ہوجائے۔
654 total views, no views today


