مینگورہ، یونین کونسل شور سے مسلم لیگ ن کے امیدواربرائے ضلعی کونسل محمد شیر خان اورامیدوارتحصیل کونسل محمدعلی خان نے کہاکہ ان کی یونین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی نے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی ہے ،ہمارامدمقابل امیدواروزیراعلیٰ کے مشیر محب اللہ کا بھائی تھا جنہوں نے اپنے بھائی کی کامیابی کیلئے تمام تر حربے استعمال کئے اوراس سلسلے میں پولیس اورانتظامیہ نے ان کا بھرپورساتھ دیا،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہورہی تھی اورالیکشن کمیشن وانتظامیہ سوئے ہوئے تھے ،انہوں نے کہاکہ ہمارامقابل سرکاری پروٹول کول میں انتخابی مہم چلارہاتھا اورسرکاری گاڑی بھی استعمال کررہاتھا ان دونوں بھائیوں نے الیکشن رولز اورضابطے کے ہر شق کی خلاف ورزی کی ہے دوسری جانب تمام عملہ اورپولیس نے شورمیں پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں مہریں لگائیں ،انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین ووٹروں کو مختلف حیلے بہانوں سے ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اوراس صورتحال کی وجہ سے بیشترخواتین ووٹ ڈالے بغیر واپس چلی گئیں ،پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے پہلے سے بیلٹ پیپر پر مہریں لگی ہوئی تھیں جو عملہ پہلے سے تعینات تھا وہ الیکشن سے ایک دن پہلے تبدیل کرایاگیا اورایم پی اے محب اللہ نے اپنی مرضی کا عملہ تعینات کیاگیا،انہوں نے کہاکہ گٹ پولنگ اسٹیشن کو ڈی سی نے محب اللہ کے کہنے پر چاتوڑیا منتقل کیا ،انہوں نے کہاکہ چوبیس جنرل کونسلرکی نشستوں میں سے مجھے انیس پر برتری حاصل تھی ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے مشیر محب اللہ سرنڈردہشتگردہے جو سات سال سے سیدوشریف کے علاقہ شگئی میں رہائش پذیر ہے ان دونوں بھائیوں کے گھر بھی جلائے گئے تھے،عمران خان ٹی ٹی پی کیلئے دفترمانگ رہاتھا جس سے پتہ چلتاہے کہ پی ٹی آئی کے چندایم پی ایز دہشتگردتنظیموں سے تعلق رکھتے تھے ،انہوں نے کہاکہ ڈی سی ،ڈی آر او،ڈی پی او،ڈی ایس پی مٹہ اورایس ایچ اوچپریال کو فوری طورپر عہدوں سے ہٹایاجائے اوردھاندلی کی نذرہوجانے والے انتخابات کو دوبارہ کرایا جائے۔
900 total views, no views today


