بریکوٹ ، بریکوٹ کے علاقہ نویکلے میں دیرینہ دشمنی کے بنا ء نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے کو چندلمحہ قبل قتل کردیا سے ۔غالیگے پولیس نے ملز م کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔مقتول کے بھائی ظفرعلی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہاکہ ہم گاؤں غالیگے کو مشتا ق خان کے جنازے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران میرا بھائی بھی آگیا ۔اس دوران دوران عبدالرازق ولد خان طوطی نے آواز اور ساتھ ہی فائرنگ بھی شروع کردی اس فائرنگ کے نتیجے میں میرا بھائی امیر زمان ولد سردار نویکلے حال ابوہا موقع پر وفات پاگئے ۔بعد میں لاش کو بریکوٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا پوسٹمارم ہوا ۔بعد میں انہیں اپنے آبائی قبرستان نویکلے میں سپر د خاک کردیا گیا۔
بریکوٹ کے نواحی علاقہ غالیگے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ‘ ملزم آلہ سمیت گرفتار ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ غالیگے کے حدود میں عبدالرازق ولد خان طوطی سکنہ نوے کلے نے فائرنگ کرکے امیر زمان ولد سردار نویکلے حال ابوہا کو قتل کردیا ‘ تھانہ غالیگے پولیس کے مطابق وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ملزم کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا ۔
423 total views, no views today


