اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زردای نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کے لیے تو مراعات ہیں مگر غریبوں کو صرف دعاؤں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ غریب، کسان اور سرکاری ملازمین دشمن ہے اس میں امیروں کے لیے تو مراعات ہیں مگر غریبوں کو صرف دعاؤں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کا تیسرا بجٹ محض اکاؤنٹنٹ کا بیان ہے جس میں ٹیکس اصلاحات، معاشی ڈاکو منٹیشن کا وژن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی بجٹ کو شدید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سرمایہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔
382 total views, no views today
Comments


