مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ عمران خان نے نیابلدیاتی سسٹم متعارف کرکے کرپشن کیلئے نئی راہیں کھول دیں،جن بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہی کرپشن اوربدترین دھاندلی سے ہواہے اس کا انجام کیا ہوگا،الیکشن میں سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کرکے صوبے کے عوام اورخزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے کہاکہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نظام کو ویلج،تحصیل اورضلعی کونسل میں تقسیم کرکے عمران خان نے گھر گھر میں نفرت کابیج بو دیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ اس سے کرپشن کی نئی بنیاد بھی ڈالی، انہوں نے کہاکہ جو لوگ انصاف کی فراہمی او رکرپشن کے خاتمے کے نعر ے لگارہے ہیں انہی لوگوں نے گلی کوچوں میں کرپشن پھیلاکر عوام کیساتھ سخت ناانصافی کی ہے جنہیں یہ قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے بعداب یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمین شپ کیلئے گٹھ جوڑ ہورہی ہے اوربعض لوگ دولت کے بل بوتے پر ان عہدوں کو حاصل کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زورلگارہے ہیں اگر یہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے تو یہ اس ناکام بلدیاتی سسٹم کیلئے مزید ناکامی کا سبب بنے گا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام سے عوام کی جوتوقعات وابستہ تھیں وہ آہستہ آہستہ دم توڑنے لگی ہیں جو عمران خان اور ان کی پارٹی کی صوبائی حکومت کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران برسراقتدارپارٹی نے جو دھاندلیاں کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی جس سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت ہرسطح اورہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جسے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدارسے علیٰحدگی اختیار کرنی چاہئے۔
733 total views, no views today


