مینگورہ، سوات چمبر آف کامرس کے ممبر حاجی اقبال نے کہا کہ سوات میں صنعت کاروں کو بہت مسائل درپیش ہیں جس کیلئے ہمیں مشترکہ جدجہد کرنا ہوگا ، صوبائی اور قومی حکومت صنعت کاروں پر رحم کرکے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز گوجرانوالہ اور گدون سے آنے والے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے دور میں صنعت کاروں کی فیکٹریاں آباد تھی اور سینکڑوں مزدور برسر روزگار تھے ، ہر طرف خوشحالی تھی لیکن اب وہ سلسلہ بند ہوچکا ہے ، سوات سمیت ملک بھر میں صنعت کاروں کو بہت مسائل کا سامنا ہے اور اسی طرح سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور اب یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ بے روزگار افراد ملک کے بد امنی میں استعمال ہوسکتے ہیں ، جو ہمارے حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، اجلاس میں دیگر صنعت کاروں کی رائے لی گئی ، ان کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمارے مسائل سے بہ خوبی آگاہ ہے ، لہٰذا انہیں چاہئیے کہ ہمارے سرپرستی کریں اور ہمارے مشکلات کے حل کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ہم رحم کریں ۔
678 total views, no views today


