سوات ، سوات بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی اوپر چلا گیا ، سوات سے منتخب نمائندے نہ ہونے کے وجہ سے جوں جو ں گرمی میں اضافہ ہوگا ، اسی طرح لوڈشیڈنگ ہوگا ، گریڈ سٹیشن ، سوات کے امن پسند عوام بجلی کی بل بروقت ادا کرتے ہیں اور پیسکو کے ریونیو مکمل طور پر دیا جاتا ہے ، پھر بھی یہاں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی گناہ بڑا ہے ،
جبکہ بجلی سے وابسطہ افراد کے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، کارخانے ، پریس وغیرہ پہلے ہی بند ہوچکے ہیں ، پیسکو کا اگر یہ رویہ اسی طرح رہا تو کسی بھی وقت امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ، پیسکو والوں کو آنکھیں دکھانے والے یا مرگئے ہے یا سلاخوں کے پیچھے ہے اور اب شریف شہریوں کے ساتھ جو کرنا ہے پیسکو والے کرلیتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سوات بھر میں شہری علاقے ہو یا دیہاتی علاقے ، غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے بھی اوپر چلا گیا ہے ، جبکہ اس سلسلے میں 118سے رابطہ کیا تو انہوں نے گریڈ سٹیشن کا نمبر9240289پر رابطہ کرنے کو کہا ، جب اس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ، پہلے تو سوات سے منتخب نمائندے نہ ہونے کے برابر ہے ، اور نہ ان میں ہمت ہے کہ 100فیصد ریو نیو دینے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا یہ عالم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں گرمی میں اضافہ ہوگا اسی طرح لوڈشیڈنگ جاری رہے گا ، اب 18گھنٹے ہے آنے والے دنوں میں یہ 22گھنٹے تک پہنچ جائے گا ، کیونکہ سوات کے مظلوم امن پسند عوام کو امن کا صلہ یہ مل رہا ہے کہ دوسرے اضلاع میں اس طرح ناروا لوڈشیڈنگ نہیں کیا جاتا ہے جس طرح سوات میں کیا جاتا ہے ، اس سے وابسطہ افراد کے کاروبار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ، اگر پیسکو والوں کا سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رہا ، تو کسی بھی وقت امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے پیسکو والے یہ نہ سمجھے کہ غیرت مند اور دلیر سواتی مرچکے ہیں یا سلاخوں کے پیچھے ہے اب بھی یہاں پر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے شاہین موجود ہیں۔
272 total views, no views today


