ؓؓؓؓؓبریکوٹ ، ضلع سوات میں یونیسف اور محکمہ صحت کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت 10جولائی سے جولائی تک منایا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ضلعی انچار ج لیڈ ی ہیلتھ ورکر ڈاکٹر محمد نعیم نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ سال میں دو مرتبہ منایا جاتا ہے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ماں بچے کا ہفتہ بھی جوش وخروش سے منا یا جائے گا۔اس مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکردو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے اور دیگر مفید مشور ے دیں گے اور ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس ہفتے میں بھر پور شرکت کریں کیونکہ ہمارا اصل مقصد لوگوں میں بنیادی صحت کے تمام معلومات کی فراہمی اور عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔بعد میں انہوں نے ایک واک بھی کیا ۔
850 total views, no views today


