مینگورہ، تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں دوموٹر سائیکل سوار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے، خوازہ خیلہ میں موٹر کار میں ایکسیڈینٹ کے بعد آگ لگ گئی، زخمی خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ، غالیگے پولیس کے مطابق گاؤں کوٹہ میں فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس میں دو موٹر سائیکل سوار مراد ولد فضل کریم،طلحہ ولد بہروز سکنہ محلہ خزانہ بریکوٹ شدید زخمی ہوگئے بریکوٹ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
، دوسرا واقعہ خوازہ خیلہ میں پیش آیا ،جہاں پر ٹودی کار اور غواگئی موٹر کار آپس میں ٹکراگئے ،جس کے نتیجے میں ٹوڈی کار میں آگ بھڑک اٹھی ،خوازہ خیلہ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر انکوائری شروع کردی ہے۔
546 total views, no views today
Comments


