مینگورہ،برماکے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف مینگورہ میں ایسوسی ایشن آٹومکینک اورسول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ،اقوام متحدہ،امریکہ اورانڈیا کیخلاف نعرہ بازی،ظلم وبربریت کاسلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ میں ایسوسی ایشن آٹومکینک اورسول سوسائٹی نے برما کے مسلمانوں پر جاری مظالم اور بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،پلے کارڈ اوربینرزاٹھائے مظاہرین اقوام متحدہ،امریکہ اورانڈیا کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ خان ایڈووکیٹ اوردیگر نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ،بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایاجارہاہے مگر اس ظلم اورجبر پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ برما میں ہونے والے مظالم کے پیچھے امریکہ ،انڈیااوراقوام متحدہ کاہاتھ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہاکہ جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوگا اس ظلم کیخلاف آوازاٹھائیں گے ظلم کا سلسلہ اورظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام برمامیں ہونے والے مظالم کا سلسلہ روکنے کیلئے اپنا کرداراداکرے۔
644 total views, no views today


