مینگورہ،سکھر سے دوصحافیوں کے اغواکیخلاف سوات پریس کلب اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ،صحافیوں کو بازیاب کرانے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سکھر سے صحافی شاہدعلی اورصحافی حاکم علی کے اغواء کیخلاف سوات پریس کلب میں سکھر اورسوات کے صحافیوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈاٹھاکر صحافیوں کی بازیابی اورتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال،چیف آرگنائزرغلام فاروق ،پی ایف ایس سی کے ممبرلالااسدپٹھان اوردونوں پریس کلبوں کے دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ صحافیوں کااغواء اوران کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ،انہوں نے کہاکہ لاٹھی گولی اورغنڈہ گردی کی سرکار ہمیں منظورنہیں ہم بذریعہ قلم ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے،مظاہرین نے حکومت سے مذکورہ دونوں صحافیوں کی فوری بازیابی اور تحفظ کی فراہمی کا پرزورمطالبہ کیا۔
634 total views, no views today


